ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: کار میں مویشی لے جانے والے پر حملہ۔ تین ملزمین گرفتار

پتور: کار میں مویشی لے جانے والے پر حملہ۔ تین ملزمین گرفتار

Sun, 12 Aug 2018 12:30:31    S.O. News Service

پتور12؍اگست (ایس او نیوز) اپنی کار میں مویشی لے جانے والے ایک شخص پر حملے کے الزام میں پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ، جن کے نام چیدانندا، سندرا اور پون بتائے جاتے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یعقوب نامی ایک شخص جب اپنی کار میں مویشی لے جارہاتھا تو سبرامنیا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پانجا نامی مقام پر کچھ افراد نے اسے روکا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر یعقوب کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے بعد یعقوب نے اپنی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے کہاکہ جب پانجا کے پاس اسے روکا گیا تھا تو کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کیا تھا۔ سبرامنیا پولیس نے اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پانجا کے رہنے والے مذکورہ بالا تین ملزمین کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا۔
 


Share: